Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں انڈین شہری کی دیانتداری، دس لاکھ درہم سے بھرا بیگ واپس کردیا 

انڈین شہری کی ایمانداری پر اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا( فوٹو ٹوئٹر دبئی پولیس) 
متحدہ عرب امارات دبئی میں مقیم انڈین شہری طارق محمود خالد محمود نے دیانت داری ایک مثال قائم ہے۔
انڈین شہری کو رہائشی عمارت کی لفٹ میں ایک بیگ ملا جس میں دس لاکھ درہم تھے۔ نوٹوں سے بھرا بیگ پولیس کےحوالے کردیا۔
الامارات الیوم کے مطابق البرشا پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرعبدالرحیم بن شفیع نے بتایا کہ انڈین شہری طارق محمود نے رقم کا بیگ لے کر پولیس سٹیشن پہنچا اور پولیس حکام کے حوالے کردیا۔ 
بریگیڈیئرعبدالرحیم نے انڈین شہری کی ایمانداری پر اس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ 
البرشا پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ انڈین شہری نے جو کچھ کیا وہ متحدہ عرب امارات کے اس معاشرے کی قدروں کا خوبصورت اظہار تھا جس کا وہ خود بھی ایک حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈین شہری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد یہ پیغام ہے کہ دبئی کی سرزمین پر موجود ہر فرد یہاں امن و امان کے تحفظ کے حوالے سے اپنے کردار کا پابند ہے۔ 

شیئر: