Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین کے لیے آن لائن حج رجسٹریشن

ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہو ں نے پہلےحج نہ کیا ہو (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے امریکہ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین کے لیے اس سال آن لائن حج رجسٹریشن کا نیا نظام جاری کیا ہے۔
 وزارت نے آن لائن اندراج کے حوالے سے عازمین حج کو متعدد آپشن دیے ہیں۔ اس حوالے سے رابطہ سینٹر چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے، متعدد زبانوں میں اندراج کی سہولت ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امریکہ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین حج آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، اس کے لیے کارروائی سادہ اور آسان ہے۔ وہ ای گیٹ پر جا کر اندراج کرا سکتے ہیں۔ 
ای گیٹ پر عازمین کو مطلوبہ کارروائی آسانی سے نمٹانے کی سہولت حاصل ہے۔ شرائط میں کورونا وائرس کی منظور شدہ ویکسینز کی خوراکیں اورامیدوار کی عمرعیسوی کیلنڈر کے حساب سے  65 برس سے کم ہونا ضروری ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہو ں نے پہلےحج نہ کیا ہو۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے اس سال 5 ممالک کے عازمین حج کو حج کے لیے ’روٹ ٹو مکہ‘ انیشی ایٹیو میں شامل کیا ہے۔ ان میں پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: