Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ ماہ کے دوران 50 ہزار سے زیادہ نکاح ناموں کا آن لائن اندراج 

نکاح ناموں کا آن لائن اندراج آسان بنا دیا گیا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 50 ہزار سے زیادہ  نکاح ناموں کا آن لائن اندراج کرایا گیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق وزارت انصاف نے بیان میں کہا ہے کہ ’نکاح ناموں کا آن لائن اندراج آسان بنا دیا گیا ہے۔ پہلے یہ سہولت نہیں تھی۔ اب ’ناجز‘  ویب کے ذریعے نکاح نامے کا آن لائن اندراج کرایا جاسکتا ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’نکاح نامے کے آن لائن اندراج کے لیے’ ناجز‘ ویب سائٹ پر جاکر سماجی خدمات کے تحت نکاح نامے کی سہولت کا انتخاب کیا جائے پھر متعلقہ ادارے کا انتخاب، اس کے بعد امیدوار اپنے اور دیگر فریقوں کے کوائف کا اندراج اور تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کرے اور درخواست دی جائے‘۔
وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ’ آن لائن اندراج  کا مقصد سہولت فراہم کرنا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ نکاح نامہ دیکھنے کے خواہش مند وزارت انصاف کے  ماتحت ’ناجز’ ویب سائٹ پر جاکر تمام تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

شیئر: