Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، اردن میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، معاہدے پر دستخط

ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پروجیکٹ قائم کیا جائے گا ( فوٹو الاقتصادیہ)
 سعودی عرب اردنی دارالحکومت عمان میں 400 ملین ڈالر کے سرمائے سے ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پروجیکٹ قائم کرے گا۔  
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی، اردنی انویسٹمنٹ فنڈ کمپنی اور اردنی انویسٹمنٹ فنڈ نے منگل کو سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے بموجب عمان میں صحت نگہداشت کا منصوبہ نافذ کیا جائے گا اس پر 400 ملین ڈالر تک کا سرمایہ  لگایا جائے گا۔ 
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں اردن کے وزیراعظم ڈاکٹر بشر الخصاونہ اور اردن میں متعین سعوی سفیر نایف السدیری بھی موجود تھے۔

شیئر: