Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ’منکی پاکس‘ کے پانچ نئے کیسز ریکارڈ

حکام کے مطابق  وائرس سے متاثر دو افراد صحت یاب ہوئے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ منگل کو ’منکی پاکس‘ کے مزید 5  نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ وائرس سے متاثر دو افراد صحت یاب ہوگئے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’جو دو افراد صحتیاب ہوئے ہیں وہ سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ اب وہ منکی پاکس کے اثرات سے نکل گئے ہیں’۔ 
وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ ’وہ صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی اور سفر یا کسی اجتماع کے دوران حفاظتی تدابیر کا اہتمام کریں‘۔ 
وزارت صحت نے مزید کہا کہ’ وبائی امراض سے متعلق معلومات  کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصارکیا جائے۔ افواہوں نیز غلط معلومات پر توجہ نہ دیں‘۔

شیئر: