لانگ مارچ میں تشدد، رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل
سیشن کورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا (فوٹو: فیس بک)
لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
جمعرات کو جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کانسٹیبل محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی جس میں سیشن کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے معاملے میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ، سی سی پی او اور دی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، عدالت سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
لاہور ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔