Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’روٹ ٹو مکہ‘ کے تحت ملائیشیا سے عازمین حج کے پہلے قافلے کی آمد 

امسال روٹ ٹومکہ کے تحت 5 ممالک کے عازمین مملکت آئیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو کے تحت ملائیشیا سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جمعرات کو امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام، وزارت حج و عمرہ، ضیوف الرحمن پروگرام اور مدینہ منورہ میں عازمین کے استقبالیہ ادارے  کے عہدیداروں نے ملائیشیا کے عازمین حج کا خیر مقدم کیا۔ عازمین حج کو اس موقع پر تحائف اور گلدستے پیش کیے گئے۔ 

  استقبالیہ ادارے  کے عہدیداروں نے ملائیشیا کے عازمین حج کا خیر مقدم کیا(فوٹو، ٹوئٹر)

ملائیشیا کے عازمین حج کا کاررواں کوالالمپور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔ وہاں ملائیشیا کے متعلقہ حکام اور سعودی عرب کے محکمہ  پاسپورٹ سمیت متعدد اداروں کے نمائندو ں نے انہیں الوداع کہا۔ 
یاد رہے کہ روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عازمین حج کو سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے شروع کیا ہے۔ اس میں فی الوقت پاکستان سمیت 5 ممالک شامل ہیں۔ 

شیئر: