Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پرویز مشرف وینٹیلیٹر پر نہیں مگر مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں‘

پرویز مشرف گزشتہ کافی عرصے سے علیل ہیں اور دبئی میں قیام پذیر ہیں۔ فائل فوٹو: سکرین گریب
پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی علالت کے حوالے سے اُن کے خاندان نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سابق فوجی صدر وینٹیلیٹر پر نہیں ہیں۔ 
جمعے کو پرویز مشرف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اُن کے اہلخانہ کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے کہ سابق صدر گزشتہ تین ہفتوں کے دوران طبی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال میں زیرِعلاج رہے۔
بیان کے مطابق ’پرویز مشرف مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں اور ان کے اعضا درست کام نہیں کر رہے۔‘
بیان کے آخر میں سابق صدر کی آسانی کے لیے دُعا کے لیے کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل ہیں اور دبئی میں قیام پذیر ہونے کے دوران وہاں کے مقامی ہسپتال میں زیرِعلاج رہے ہیں۔

شیئر: