بنگلہ دیش اور سوڈان میں امراض چشم کےعلاج کا پروگرام شروع کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے افغانستان میں مزید امدادی سامان تقسیم کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش اور سوڈان میں امراض چشم کےعلاج کا پروگرام شروع کیا گیاہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے افغانستان کے صوبے پکتیا میں یتیموں اور ناداروں کو 800 فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں جن سے 800 خاندانوں کو فائدہ ہوا۔ فوڈ باسکٹ افغان صوبے پکتیا کے شہرگردیز میں تقسیم کی گئی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز دنیا کے متعدد ممالک کے ضرورت مندوں میں انسانیت نواز امدادی پروگرام نافذ کیے ہوئے ہے۔
سعودی امدادی ایجنسی نے بنگلہ دیش کے شہر جے پور ہاٹ میں رضاکارانہ طبی پروگرام کے تحت البصرانٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے امراض چشم کے مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان مرکزپروگرام کا ہدف 5 ہزار افراد کا معائنہ ہے۔ علاوہ ازیں موتیا کے 400 آپریشن کیے گوے۔ ایک ہزار افراد کو نظر کے چشمے تقسیم کیے جارہے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کے شہرنیالا میں البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے امراض چشم کا پروگرام نافذ کیا۔ ایسے افراد کا طبی معائنے اورعلاج کا اہتمام کیا گیا جو نابینا پن کے امراض میں مبتلا تھے۔