Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پیر سے جمعرات تک مکہ، مدینہ اور ریاض ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

ساحلی مقامات کی شاہراہیں گرد آلود ہواؤں سے زیادہ متاثر ہوں گی(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ پیر 13 جون سے آئندہ جمعرات تک مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، الشرقیہ اور ریاض ریجنوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے ساحلی مقامات کی شاہراہیں گرد آلود ہواؤں سے بہت زیادہ متاثر ہوں گی۔ ینبع، رابغ، جدہ، اللیث اور القنفذہ کے ساحلی مقامات گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ دوپہر کے بعد عسیر، جازان اور باحہ ریجنوں کے بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقے بھی متاثر ہوں گے۔ بدھ سے ہفتے کے آخر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ تیز ہونے کا امکان ہے‘۔

شیئر: