Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب محبت کی لازوال داستان ’جمیل و بثینہ‘ کا ریاض میں پریمیئر

اداکاروں کی خوبصورت پرفارمنس نے محبت کی داستان کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے کئی پہاڑ اور وادیاں محبت کی لازوال داستانوں کی گواہ ہیں، جمیل بن عمر اور بثینہ بنت حیان کی اسی طرح کی ایک عشقیہ داستان نسل در نسل زبان زد عام ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس لازوال عرب محبت کی داستان 'جمیل و بثینہ' ریاض میں قائم  شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان یونیورسٹی کے بلیو ہال میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی  ہے۔

  ملبوسات اور رقص پرفارمنس نے ناظرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ فوٹو ٹوئٹر

جزیرہ نما عرب کے صحراؤں کی داستان جمیل اور بثینہ  ایک تھیٹر کی موسیقی کی پروڈکشن ہے جو شاعر جمیل بن معمر کی افسانوی کہانی کو بیان کرتی ہے جو بثینہ بنت حیان کی محبت میں دیوانہ تھا۔
وزارت ثقافت کی جانب سے تیار کئے جانے والے العلا کے صحرا کےدوکردارجمیل اور بثینہ کے تھیٹر نے اپنے ملبوسات اور  رقص کی  پرفارمنس سے ناظرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
یونیورسٹی کے تھیٹر میں ہونے والی اس پرفارمنس کو دیکھنے کے لیے آنے والی ریاض کی دو سہیلیوں اریج احمد اور العنود بندر نے انتہائی خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔
اریج احمد نے بتایا ہے کہ میں اس شوسے حقیقی طو رپر لطف اندوز ہوئی ہوں، اس پورے شو میں ایک بھی لمحہ ایسا نہیں تھا جہاں میں بور ہوئی یا کوئی سین ناگوار گزرا۔

شہزادی نورہ یونیورسٹی کے ہال میں شو 14جون تک دکھایا جائے گا۔  فوٹو ٹوئٹر

سٹیج شو کا  ہر منظر بہت دلکش تھا اور میں لوگوں کو مشورہ دیتی ہوں کہ وہ یہاں ضرور آئیں اور یہ پرفارمنس دیکھیں۔
العنود بندر نے بتایاکہ سچ پوچھیں تو مجھے یہ بہت پسند آیا لیکن اس میں کچھ الفاظ اور موسیقی ہے جس پر اردن کی علاقائی زبان کا غلبہ ہے وہ سعودی انداز نہیں ہے۔
قبل ازیں  اس داستان پر تیار کی جانیوالی والی فلم کا پریمیئر اصل میں العلا میں فروری 2020 میں مرایا کنسرٹ ہال میں طنطورہ  فیسٹیول میں موسم سرما میں کیا گیا تھا۔
مشرقی ریجن سے آنے والی فاطمہ حسن نے کہا ہے کہ ریاض میں اس میوزیکل شو کو دیکھنے کے لیے خصوصی شرکت کی ہے۔

العلا میں فروری2020 کے طنطورہ فیسٹیول میں بھی یہ شو دکھایا گیا تھا۔ فوٹو ٹوئٹر

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل العلا میں اسی داستان کی میوزیکل پرفارمنس نہیں دیکھ سکی تھی اور جب پتہ چلا کہ اب ایسا شو ریاض میں ہو رہا ہے تو بہت خوشی ہوئی۔
فاطمہ حسن نے کہا کہ جزیرہ نما عرب میں جمیل و بثینہ کی محبت کی داستان مجھے بہت اچھی لگتی ہے اور اس میں الجزائر کی اداکارہ  امل بوشوشہ کی اداکاری بہت پسند آئی ہے۔
لبنانی ڈانس تھیٹر کے ایک گروپ نے شو کے مرکزی اداکاروں الجزائر کی امل بوشوشہ اور شام کے سمر اسماعیل کی خوبصورت پرفارمنس سے جمیل اور بثینہ کے کرداروں کے ساتھ  محبت کی لازوال داستان کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔
ریاض کی شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان یونیورسٹی کے بلیو ہال میں پرفارم کیا جانے والا یہ شو 14 جون تک دکھایا جائے گا، اس شو کے لیے ٹکٹ 75 سے350 ریال رکھی گئی ہے۔
 

شیئر: