Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوک بڑھانے کیلئے نمک ضروری

واشنگٹن۔۔۔۔نمکین کھانوں کے نتیجے میں پیاس کم لگتی ہے اور جسم میں پانی محفوظ ہوسکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق نمکین کھانوں سے بھوک بڑھتی ہے۔ہمیشہ ہی لوگ نمکین کھانے میں زیادہ نمک پسند کرتے ہیں۔ فرنچ فرائز، پکوڑوں، سموسوں اور کچوریوں کی لذت میں نمک کی وجہ سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ چاٹ پر بھی نمک چھڑکا جاتا ہے۔اگرچہ ہم سب کو اس حقیقت کا علم ہے کہ زیادہ نمک کھانے سے صحت کو نقصان پہنچتا ہے اور اس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوتا ہے لیکن نمک کی کچھ مقدار مفید ہوتی ہے۔ عام خیال یہ تھا کہ زیادہ نمک والے کھانے کھاکر ہمیں پیاس زیادہ لگتی ہے لیکن جرمنی میں ایک ادارے نے جو نئی تحقیق پیش کی ہے اس کے مطابق نمکین کھانے سے پیاس ختم ہوتی ہے اور بھوک بڑھتی ہے۔ نمک جسم میں پانی محفوظ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔اگرچہ یہ پانی پیشاب کے راستے نکل جاتا ہے لیکن گردے میں بھی پانی پہنچتا رہتا ہے۔ ایک ریسرچر کا کہنا ہے کہ نمک پانی کو جسم میں محفوظ کرتا ہے۔

شیئر: