Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی چترال میں فری سٹائل پولو: چترال اے نے دفاعی چیمپیئن چترال سکاؤٹس کو ہرا دیا

پاکستان کے ایک سابق فوجی حکمران نے فری سٹاٸل پولو کے بارے میں کہا تھا کہ یہ کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل ہے۔ رواں مہینے بادشاہوں کا یہ کھیل پاکستان کے شمال میں واقع ہندوکش پہاڑی سلسلے کی بلند و بالا چوٹیوں میں گھری وادی چترال میں کھیلا گیا۔
چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ میں چترال کے دونوں اضلاع کی 59 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈھول کی تھاپ اور روایتی لوک موسیقی کے سروں میں کھلاڑیوں نے فری سٹاٸل پولو میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔
فاٸنل میچ چترال سکاؤٹ اور چترال اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ کانٹے کے مقابلے کے بعد چترال اے نے ایک دہاٸی سے زیادہ عرصہ سے ناقابل شکست  رہنے والی چترال سکاٶٹس کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ مزید دیکھیں اردو نیوز کے نامہ نگار اسرار احمد کی اس رپورٹ میں

شیئر: