بیجنگ۔۔۔۔چین میں ایک بارپھر پبلک ٹوائلٹ سے ٹوائلٹ پیپر چرانے والے چوروں کے گروہ سرگرم ہوگئے۔ انہوں نے صرف ایک ہفتے میں شانگ ڈو شہر سے ٹوائلٹ پیپرز کے 1500رول چرالئے جس کے بعد حکام اب ان چوروں کا پتہ لگانے کیلئے وہاں چہرے شناخت کرنے والی مشینیں نصب کرنے پر غورکررہے ہیں۔ اس صوبے میں حکومت کی طرف سے تمام پبلک ٹوائلٹس میں مفت ٹوائلٹ پیپر فراہم کئے جاتے ہیں۔یہ پبلک ٹوائلٹس مختلف پارک وغیرہ میں بنائے گئے ہیں۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ صرف ایک گھنٹے میں 30رول غائب کردیئے گئے اس سے صوبائی حکومت کو ایک سال ایک لاکھ یووان کا نقصان ہورہا ہے۔