Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی سینیگال کے صدر سے ملاقات

شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو سینیگال کے صدر ماکی سال سے بدھ کو ڈاکار میں نےملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے سینیگال کے صدر کو  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچای ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ’سعودی قائدین سینیگال کے برادرعوام اور حکومت کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں‘۔

باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

سینیگال کے صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اورسعودی عوام و حکومت کے لیے خیر سگالی کے جوابی پیغامات سعودی وزیر خارجہ کے حوالے کیے ہیں۔
انہوں نے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اورمختلف شعبوں میں  انہیں جدید خطوط پر استوارکرنے اور مزید مضبوط بنانے کےطریقوں کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائےامور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح، سینیگال میں متعین سعودی سفیر سعد النفعی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: