قصیم ...... گرد و غبا ر کے طوفان کے باعث الرس و ریاض شاہراہ پر 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں ۔ تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ۔ سبق نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ قصیم ریجن میں منگل کو موسم شدید غبار آلود رہے گا جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہو گی ۔ شہری دفا ع نے بھی محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر علاقے میں رہنے والوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی تھی ۔