Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک :خلاف ورزیوں پر 15 دکانیں اور ہوٹل سربمہر

  تبوک ..... ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے خلاف ورزیوں پر 15 دکانیں اور ہوٹل سربمہر کردیئے ۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ کی ٹیموں نے تبوک ریجن میں 71 تجارتی اداروں اور مراکز کا دورہ کیاجس کا مقصد قانونی خلاف ورزیو ں کو ریکارڈ کرنا اور ان کے خلاف کارروائی کرنا تھی۔ ریجنل بلدیہ کے ذمہ دار نے بتایا کہ مختلف تفتیشی ٹیموں نے دورے میں 4 ریسٹورنٹس ، 6 کیفے ٹیریا، 3 بقالوں اور 2 دیگر دکانوں میں خلاف ورزیوں پر انہیں سربمہر کر دیا جبکہ مالکان پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ دوسری جانب سے بلدیہ میں امور صحت کے نگران ادارے کے ذمہ دار کا کہنا تھاکہ تفتیشی ٹیموں نے 243 کلو گرام سبزیاں ،120کلو غیر معیاری آٹا اور 28 کلو گرام غیر معیاری مرغی کا گوشت ضبط کر کے انہیں تلف کر دیا ۔ بلدیہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کے حوالے سے جو بھی خلاف ورزی دیکھیں ہنگامی ٹیلی فون نمبر 940 پر اطلاع دیں ۔

شیئر: