Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ 47 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے

26 ہزار 304 کا تعلق عازمین حج کا تعلق انڈونیشیا سے ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول پر حاضری کےلیے اب تک ایک لاکھ  47 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ’ ایک لاکھ 36 ہزار 7 عازمین مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں‘۔ 
’ بری راستے سے 11 ہزار 87 عازمین حج الھجرۃ استقبالیہ سینٹر سے مدینہ منورہ میں داخل ہوئے۔ یہ اعدادوشمار پہلی حج پرواز سے لے کر 18 جون تک کے ہیں‘۔ 

49 ہزار عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے(فوٹو ایس پی اے)

وزارت حج نے مدینہ  منورہ آنے والے عازمین کے حوالے بتایا کہ’ 26 ہزا 304 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے ان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر انڈین ہیں جن کی تعداد 21ہزار 790 ہے۔ تیسرے نمبر پر پاکستانی ہیں جن کی تعداد نوہزار383 ہے۔ بنگلہ دیشی آٹھ ہزار 680  اورایرانی عازمین کی تعداد چھ ہزار326 ہے‘۔
وزارت نے بتایا کہ’ 49 ہزار 388 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں موجود مختلف ممالک کےعازمین کی تعداد 97 ہزار690 ہے‘۔ 

شیئر: