Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑھے ہوئے بال اور کلہاڑی، ’شمشیرا‘ کا پوسٹر جاری

فلم 22 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ (تصویر: یش راج فلمز)
ایڈیا میں ’یش راج فلمز‘ نے رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم 22 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں ’یش راج فلمز‘ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ہندی، تیلگو اور تامل زبانوں میں بنائی جا رہی ہے۔
اس فلم کے بارے میں مزید تفصیلات موجود نہیں۔ تاہم ان کے کردار میں میں یہ بات تو واضح ہے کہ وہ ایک قبیلے کے محافظ اور جنگجو کا کردار ادا کریں گے۔
پوسٹر میں رنبیر کپور کے بڑھے ہوئے بال، داڑھی اور ہاتھ میں پکڑا ہوا کلہاڑا اس بات کی طرف اشارہ کررہا ہے کہ یہ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی۔
کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں سنجے دت اور وانی کپور بھی شامل ہیں۔
رنبر کپور کی فلم کے پوسٹر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے لکھا ’یہ ہاٹ مارننگ ہے، میرا مطلب گڈ مارننگ‘۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

یہ فلم 2020 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث پراجیکٹ معطل کردیا گیا تھا۔ سنجے دت اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے اور کہا جارہا ہے کہ ان کا یہ کردار بالی وڈ کے بڑے بڑے منفی کرداروں پر بھی بھاری ہوگا۔

شیئر: