وسیم اکرم کا شمار دینا کے چند بڑے بولرز میں ہوتا ہے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ابھی تک اپنی بولنگ سے بیٹرز کو حیران کر دیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ اتوار کے روز دیکھنے میں آیا جب آنجہانی آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کی یاد میں انگلینڈ میں ہونے والے چیرٹی میچ میں وسیم اکرم نے سابق انگلش کھلاڑی مائیکل ایتھرٹن کو ان سوئنگنگ یارکر سے بولڈ کردیا۔
A classic @wasimakramlive inswinging yorker is too good for Michael Atherton!
These legends are playing in the @WellbeingofWmen Celebrity Charity Match in remembrance of the great Shane Warne pic.twitter.com/7GwcCL97kP
— Cricket District (@cricketdistrict) June 19, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 56 سالہ وسیم اکرم کچھ ہی قدموں کے فاصلے سے گیند پھینکتے ہیں جو کہ سیدھی وکٹوں میں جا کر لگتی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم کی وکٹ لینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو وسیم اکرم نے دلچسپ انداز میں مائیکل ایتھرٹن پر طنز کیا۔
وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سوری۔ ہم شاید بوڑھے ہوگئے ہیں لیکن کچھ چیزیں ویسی ہی رہیں گی۔‘
Sorry @Athersmike we might get older but some things will stay the same ! https://t.co/k2SnvKGvX5
— Wasim Akram (@wasimakramlive) June 19, 2022