سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مفرور گھریلو ملازماؤں کو پناہ دینے اور ملازمتیں فراہم کرنے والی جنرل سروسز ایجنسی کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایک سروس ایجنسی نے مختلف ممالک کی مفرور ملازماؤں کی رہائش کا انتظام کیا ہوا تھا۔ وہ انہیں اپنے طور پر ملازمتیں بھی فراہم کررہی تھی اور یہ کام لائسنس کے بغیر کیا جا رہا تھا۔
وزارة الموارد البشرية والتنمية الاجتماعية تضبط وتخالف مكتب خدمات عامة يشغل ويؤوي عاملات هاربات.https://t.co/aqLq6BGTHK pic.twitter.com/4z0GWvGPEG
— وزارة الموارد البشرية والتنمية الاجتماعية (@HRSD_SA) June 19, 2022