Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر پر موقف تبدیل نہیں ہوا ، چین

  بیجنگ... چین نے سی پیک کے بارے میں ہند کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا کشمیر تنازع سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ نئی دہلی کو ”ون بیلٹ ون روڈ “ پراجیکٹ میں خوش آمدید کہا جائے گا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ”ون بیلٹ روڈ “ سربراہی کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ ہونے والی اس سربراہی کانفرنس میں 28 صدور اور وزراءکے حصہ لینے کی توقع ہے۔ ہندوستانی نمائندے کا بھی خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مقصد صرف اقتصادی ہے۔ یہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی غرض رکھتا ہے۔ یہ براہ راست سیاسی یا سرحدی تنازع سے کوئی تعلق نہیں رکھتا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مسئلہ کشمیر کا تعلق ہے چین کا موقف اس حوالے سے پہلے والا ہی ہے کہ دونوں ہمسایہ ملکوں پاکستان اور ہند کو یہ مسئلہ باہمی مذاکرات سے حل کرنا چاہئے ۔ 

 

شیئر: