Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ولی عہد نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، نئے انتخابات کا اعلان 

حکومت انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی( فائل فوٹو عرب نیوز)
کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کویتی پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اور آئندہ چند ماہ میں نئے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق کویتی ولی عہد نے امیر کویت کی نیابت کرتے ہوئے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ کویت ملکی استحکام ، عوام کی خوشحالی اور اتحاد و سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے‘۔ 
ولی عہد نے کہا کہ ’حکومت انتخابات میں مداخلت کرے گی اور نہ پارلیمنٹ کے آئندہ سپیکر کے انتخاب میں کوئی دخل دے گی‘۔
کویتی ولی عہد نے کہا کہ’ ہمارے شہری مقننہ اور انتظامیہ دونوں اداروں  کے کام سے مطمئن نہیں ہیں۔ انتظامیہ اور مقننہ کے درمیان تعلقات میں بگاڑ سے دونوں ریاستی ادارے معطل ہوگئے۔ ایسی سرگرمیاں ہورہی ہیں جو قومی اتحاد کے لیے خطرہ اورعوامی مفادات کے منافی ہیں‘۔
شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے عوام سے اپیل کی کہ ’وہ امیر کویت کا ساتھ دیں۔ آئندہ مرحلے کا تقاضا ہے کہ عوام پارلیمنٹ کے لیے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو صحیح معنوں میں ان کے ترجمان ہوں‘۔

شیئر: