سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
جمعرات کو دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’سپریم کورٹ کی رائے آئین میں مداخلت کے مترادف ہے۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے۔‘
سپریم کورٹ بار نے درخواست میں استدعا کی کہ ’منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہ کرنے سے متعلق پیراگراف پر نظرثانی کی جائے۔ آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
’کیا پارٹی سے انحراف اتنا غلط ہے کہ تاحیات نااہلی ہو؟‘Node ID: 657256
-
لانگ مارچ سے پہلے سپریم کورٹ کی وضاحت درکار ہے: عمران خانNode ID: 676146