Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توکلنا ایپ‘ کے لیے اقوام متحدہ کا بیسٹ سروسز ایوارڈ

ایوارڈ کا اعلان خصوصی آن لائن تقریب میں کیا گیا (فوٹو،ایس پی اے)
  اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب کی ’توکلنا ایپ ‘ کے بیسٹ سروسز ایوارڈ  2022 جاری کیا  گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اقوام متحدہ  نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی منفرد طریقہ کار کے زمرے میں آنے والی ’توکلنا‘ ایپ کے لیے بیسٹ سروسز ایوارڈ 2022 مختص کردیا۔
اس کا اعلان خصوصی آن لائن تقریب میں کیا گیا۔  سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا)  کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے کہا کہ توکلنا ایپ کے نام اقوام متحدہ کا اعزاز ہمارے یہاں ٹیکنالوجی سیکٹر کی منفرد کارکردگی کا عالمی اعتراف ہے۔ اس اعزاز کا سہرا ہماری قیادت کے سر جاتا ہے۔ 

توکلنا ایپ کے لیے اعزاز سعودی عرب کے قائدانہ کردار کا اعتراف ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

الغامدی نے مزید کہا کہ سدایا نے ملکی وبین الاقوامی سطح پر متعدد کارنامے انجام دیے۔  یہ سب کچھ وطن عزیزکے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اعلی استعداد، حب الوطنی اور اپنے پیشے سے لگاؤ کا نتیجہ ہے۔  
انہوں نے توجہ دلائی کہ اقوام متحدہ کی جانب سے توکلنا ایپ کے لیے اعزاز سعودی عرب کے قائدانہ کردار کا اعتراف ہے۔ ہمارا ملک آئندہ بھی بین الاقوامی مسابقت کی شاہراہ پر گامزن رہے گا۔ 
الغامدی نے کہا کہ توکلنا ایپ کا تجربہ کورونا وبا کے سر ابھارنے پر کیا گیا۔ ہر مرحلے پر ہمارے نوجوانوں نے پیشہ ورانہ لیاقت سے کام لیتے ہوئے ایپ کو عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے کی سر توڑ کوشش کی۔

شیئر: