Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں بسوں کے لیے 6 روٹس مخصوص

حرم شریف آمدورفت کے لیےمختلف مقامات پرسٹینڈز بنائے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کے ماتحت مشترکہ ٹرانسپورٹ سینٹر نے حج موسم  1443ھ کے لیے بس آپریشنل پروگرام پلان کا اعلان کردیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشترکہ ٹرانسپورٹ سینٹر نے کہا ہے کہ 6 روٹس  (5، 6،  7، 8، 9، 12) پرشٹل بس سروس مسلسل مہیا ہوگی۔ علاوہ ازیں مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے عازمین حج کو بھی ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا ہوگی۔ انہیں حج کے دوران اپنی گاڑیاں منی، مزدلفہ اور عرفات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 
ٹرانسپورٹ سینٹر نے حج پر آنے والوں کے لیے 5 سٹینڈ مقرر کردیے ہیں۔ ان میں سے ایک الشرائع سٹینڈ ہے یہاں سے شعب عامر  کے لیے بسیں روانہ ہوں گی۔
دوسرا الھدا سٹینڈ ہے یہاں  سے شعب عامر سٹیشن کے لیے بسیں چلیں گی۔ اسی طرح التخصصی سٹینڈ ہے  یہاں سے جبل الکعبہ سٹیشن کے لیے بسیں روانہ ہوں گی۔
النواریہ سٹینڈ ہے جہاں سے جبل الکعبہ سٹیشن کے لیے بسیں مہیا ہوں گی اور اللیث سٹینڈ ہے یہاں سے بھی جبل الکعبہ سٹیشن کے  لیے بس سروس ہوگی۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے ترجمان ڈاکٹر ریان الحازمی نے بتایا کہ  اس سال حاجیوں کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنےکے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ  یکجہتی پیدا کرکے سکیمیں تیار کی گئی ہیں۔
بسیں ہائیڈرولک سسٹم سے آراستہ ہیں۔ اس سے معذوروں اور بوڑھوں کو بسوں میں سوار ہونے میں سہولت ہوگی۔ بسوں میں آگ بجھانے کا سسٹم بھی رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں فرسٹ میڈیکل ایڈ بکس، سی سی کیمرے، حادثے سے بچانے والا سسٹم اور ای انفارمیشن سکرین بھی نصب ہیں ۔

شیئر: