سعودی عرب میں پہلی بارلاوڈ سپیکرز کے استعمال پر لوگوں کا رد عمل شدید تھا۔
مملکت کے ایک مورخ ’محمد القشعمی‘ نے سعودی ٹی وی چینل کو اپنی یاداشت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’ریاض میں پہلے لاوڈ سپیکرکے تجربے کے دوران لوگ گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے‘
عاجل نیوز کے مطابق سعودی مورخ کا کہنا تھا کہ 1973 میں شاہ عبدالعزیز کے انتقال کے بعد پہلی بار ریاض شہر میں لاوڈ سپیکرکے تجربے کے دوران لوگوں کا رد عمل شدید تھا، جس وقت لاوڈ سپیکرسے آواز بلند ہوئی لوگ پریشان ہوکر چھتوں پرچڑھ گئے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ آواز کہاں سے آ رہی ہے‘۔
’القشعمی‘ کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر لوگوں نے لاوڈ سپیکرکو قبول نہیں ہی کیا بلکہ اسے ’منکر‘ سے تعبیر کرتے ہوئے اس کے استعمال کو ناجائزقرار دیا۔
ریڈیو نشریات کے بارے میں سوال پرالقشعمی کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کے ذہنوں میں ہرایسی چیز کا استعمال حرام تھا جس سے وہ واقف نہیں تھے اوراسے قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے تھے۔