مہم کو سراہا گیا،اعزازی شیلڈ دی گئی، آج جدہ روانہ ہونگے
مکہ مکرمہ(جاوید راہو)پاکستانی سائیکلسٹ محمد علی بخش نے مکہ مکرمہ میں متعدد سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ مکہ مکرمہ قیام کے دوران انہوں نے یوتھ ویئر کے سربراہ اسامہ یحییٰ زامل، محکمہ ٹریفک کے سربراہ بسام حمید البدوی اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کے مشیر ڈاکٹر ہشام صالح سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران سعودی حکام نے پاکستانی سائیکلسٹ کی مہم کو سراہا اور انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا اور ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ پاکستانی سائیکلسٹ سے مسلم لیگ ن کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں حاجی ذو الفقار، اکرم گھلو، نثار دودیال، سلیم سندھی اوررفیق بھٹی شامل تھے۔ واضح رہے کہ محمد علی بخش آج جدہ روانہ ہوں گے۔