Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران: کئی گھنٹے گاڑی میں رہنے کے باعث 4 برس کی بچی دم توڑ گئی

والدین نے مبینہ طور پر بچی کو گاڑی میں چھوڑ دیا تھا (فوٹو: شٹر سٹاک)
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل کئی گھنٹے گاڑی میں بند رہنے کے باعث چار برس کی ایک بچی کی موت واقع ہوئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعدیہ نام کی بچی اس وقت دم توڑ گئی جب والدین نے اس کو گاڑی میں چھوڑا اور وہ خود جنازے میں شرکت کے لیے چلے گئے۔
سعدیہ کے والدین مشرقی شہر رامھرمز گئے تھے جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
والدین نے مبینہ طور پر بچی کو گاڑی میں چھوڑ دیا تھا، بچی راستے میں ہی سو گئی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق غم زدہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنی بچی کے بارے میں بھول گئے تھے۔
شہر کے فرانزک محکمے کے ڈاکٹر غلام رضا حیدر نژاد نے کہا ہے کہ سعدیہ کی موت ہیٹ سٹروک اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

شیئر: