Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی کے جعلی کوپن فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

’مذکورہ افراد نے قربانی کے جعلی کوپن کی قیمت پر رعایت دے رکھی تھی‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے قربانی کے جعلی کوپن فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان چار یمنی تارکین ہیں جن میں سے تین کے پاس اقامے جبکہ چوتھا وزٹ ویزے پر ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے جعلی کوپن سوشل میڈیا ذرائع پر فروخت کے لیے پیش کر رکھے تھے۔‘
’مذکورہ افراد نے قربانی کے جعلی کوپن کی قیمت پر رعایت دے رکھی تھی اور انہیں آدھی قیمت پر فروخت کرتے تھے۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کی شناخت کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔‘

شیئر: