راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 30 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 30 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کردئیے۔ انہیں فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سزائے موت پانے والے دہشت گرد آرمی پبلک اسکول حملے، سیدو شریف ایئرپورٹ حملے، شہریوں، فوج، ایف اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اغوا و قتل میں ملوث تھے۔