ہالی وڈ کے بحری قزاق جیک سپارو کی اپنے جزیرے پر واپسی کی خبریں گرم ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ کے سپر سٹار جونی ڈیپ معروف فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ میں دوبارہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں۔
جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد ہالی ووڈ فلم کمپنی ڈزنی کی جانب سے جونی ڈیپ کو 301 ملین روپے کی ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’کبھی سوچا نہ تھا کہ بالی وڈ میں 30 سال مکمل کر پاؤں گا‘
Node ID: 680596
-
-
بالی وڈ کنگ کی سلمان خان کے ساتھ ’پیار، دوستی، اور بھائی گیری‘
Node ID: 680911
ڈزنی اور جونی ڈیپ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کی نئی فلم بنانے کے لیے رابطے میں ہیں۔
’پائریٹس آف دی کیریبین‘ ہالی ووڈ کی مشہور فلم فرنچائز میں سے ایک ہے جس کی کہانی ایک ایسے مزاحیہ مگر شاطر اور خطرناک قزاق کے گرد گھومتی ہے جو مختلف مہمات پر جاتا ہے اور لوگوں کی جانیں بچاتا ہے۔
’پائریٹس آف دی کیریبین‘ فلم جونی ڈیپ کی دنیا بھر میں پہچان بنی ہے جس باعث عوام جونی ڈیپ کو ان کے فلمی نام ’جیک سپیرو‘ سے زیادہ جانتے اور پہنچاتے ہیں۔
جونی ڈیپ اپنی اہلیہ ایمبر ہرڈ کے ساتھ گھریلو تشدد کے کیس میں الزمات کے باعث 2018 میں ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کی آخری ریلیز ہونے والی ’فلم ڈیڈ مین ٹیلز نو ٹیلز‘ کے بعد فرنچائز سے فارغ کر دیے گئے تھے۔
2009 میں فلم دی رم ڈائری کے سیٹ سے شروع ہونے والی اس محبت کے بعد جونی ڈیپ اور ایمبر ہیرڈ 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، جس کے بعد 2016 میں ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کے الزامات لگا کر طلاق لینا کا فیصلہ کیا۔
2017 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی لیکن 2018 میں ایمبر ہرڈ کی جانب سے امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں لکھے جانے والے کالم کے باعث معاملہ گھمبیر ہوگیا جس میں ایمپر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگایا۔
اسی الزام کے باعث 2018 میں جونی ڈیپ کو ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ سے نکل دیا گیا۔
2019 میں جونی ڈیپ کی جانب سے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا تو 2020 میں ایمبر ہرڈ کی آڈیو کال کا معاملہ زیر بحث رہا۔
جون 2022 میں عدالت نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ تو کیا لیکن دونوں کو ایک دوسرے کو ہتک عزت کے ہرجانے دینے کا کہا تھا۔
جونی ڈیپ 2003 سے لیکر 2018 تک پائریٹس آف دی کیریبین کی پانچ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔
لیکن فرنچائز سے نکالے جانے کے بعد جونی ڈیپ نے کہا تھا کہ وہ ڈزنی کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے کیونکہ انھوں نے عدالتی فیصلے کے بغیر انہیں مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
Return of Johnny Depp as Jack Sparrow
And I hope Disney would PRINT their apology for him.— LUCI. (@RobBattinson_) June 27, 2022