Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایوان صنعت کے تعاون سے 300 سعودی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی

روزگار پروگرام میں چار ہزار200 نوجوانوں نے شرکت کی(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض کی ایک فلاحی انجمن ’مساعی‘ نے ایوان تجارت کے تعاون سے ایک روزگار پروگرام کا انعقاد کیا جس کے نتیجے میں 300 سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو روزگارملا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روزگار پروگرام میں چار ہزار200 سعودی نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیدواروں سے ان کے کوائف اور انٹرویو کیے گئے۔ 
امیدواروں کی لیاقت اور تجربے کو مدنظر رکھ کر مختلف ملازمتوں کے لیے ان کی درجہ بندی کی گئی۔
سعودی نوجوانوں کو افرادی قوت، ٹریفک، ڈیزائن، قرضوں کی وصولی، اکاؤنٹنٹس ، گودام انچارج، انجینیئر، ڈیٹا آپریٹر، الیکٹرانک ٹیکنیشن،  بکنگ، ٹرینرز وغیرہ کی اسامیوں کی آفر کی گئی تھی۔

شیئر: