Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کےلئے مخصوص پیشوں کی خلاف ورزیاں

الجوف .... وزارت محنت کی ٹیم نے خواتین کے لئے مخصوص پیشوں کی 44 خلاف ورزیاں نوٹ کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق وزرات محنت کے ڈائریکٹر آپریشنز نے بتایا کہ علاقے میں تفتیشی ٹیموں نے 67 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں سے 44 دکانیں جہاں خواتین کے ملبوسات فروخت کئے جاتے تھے پر مردوں کو کام کرتے ہوئے پایا گیا ۔ ان دکانوں کے مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے ۔

شیئر: