Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیر اور چینی ایلچی کا رابطہ، ماحولیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال 

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا گیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ  اور ایلچی برائے امورماحولیات عادل الجبیر نے بدھ کو وڈیو لنک کے ذریعے چینی  ایلچی برائے امور ماحولیات سے رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
دونوں ملکوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’سعودی عرب اور چین آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کی خاطرعالمی اہداف حاصل کرنے کے لیے علاقائی و بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے‘۔ 

شیئر: