پاکستان سوشل کلب کے زیر اہتمام بسنت میلہ
جمعرات 20 اپریل 2017 3:00
مسقط( پ ر)پاکستان سوشل کلب عمان کے زیر اہتمام بسنت میلہ اور محفل موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا۔پروگرام کے مطابق21اپریل دن 2بجے سے رات9تک برکاءکے قریب السوادی کے ساحل پر منایا جائے گا۔ پاکستان سوشل کلب کے چیئرمین میاں محمد منیر نے بتایا کہ بسنت کے آتے ہی ہر چہرہ کھل اٹھتا ہے اور پنجاب کے لوگ اسے ایک تہوار کی طرح سے مناتے ہیں۔ پاکستان سوشل کلب کے وائس چیئرمین اخمت حیات راجہ کا کہنا ہے کہ ان کامشاہدہ ہے کہ بسنت میلے میں یورپ اور دیگر ممالک سے بھی بہت سارے لوگ اس رنگا رنگ تہوار میں شرکت کرنے کے لئے آتے ہیں۔ پاکستان سوشل کلب کے سکریٹری جنرل محمد زعیم نے کہا کہ سوشل کلب کے زیر انتظام بسنت میلہ2001ءسے برکاءکے قریب السوادی کے ساحل پر ہر سال منایا جاتاہے۔ اس سال بھی اس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ محمد زعیم نے بتایا کہ بسنت میلے میں میوزیکل پروگرام، پینٹنگ کے مقابلے، روایتی کھانوں کے اسٹال اور بہت سارے گفٹ بھی پیش کیے جائیں گے۔ اس میلے کے روح رواں محمد عباس ڈائریکٹر پاکستان سوشل کلب ہیں۔ کسی قسم کی مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل ڈائریکٹر صاحبان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اسلم نواب 91402786 ، امجد فاروق 9980772اورآفتاب گیلانی 99036715۔