Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائریشن مہم ، بے روزگاری کی شرح میں کمی

خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے مختلف نوعیت کے پروگرام شروع کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ سال رواں 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی خواتین و حضرات میں بے روزگاری کی شرح 10.1 فیصد تک کم ہوگئی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ 35 پیشوں کی سعودائزیشن کے فیصلے کی بدولت بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے۔ 
سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں کمی توجہ طلب  ہے۔ 20.2 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔  
وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی کہ یہ کامیابی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیےقانون سازی کی بدولت حاصل ہوئی  جس کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور دیگر متعلقہ اداروں نے کوشش کی تھی۔ 
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد تقویتی پروگرام چلائے گئے ان میں روزگار ٹریننگ، لیڈر شپ پروگرام شامل ہیں۔ 
وزارت افرادی قوت کی جانب سے سعودائزیشن کے حوالے سے مختلف پروگرام متعارف کرائے گئے اور نطاقات کے سلسلے کو جدید خطوط پر استوار کیا۔
 کمپنیوں سے قوانین کی پابندی کرائی۔ان سب کوششوں کی وجہ سے سعودی خواتین و حضرات کو بڑے پیمانے پر ملازمتیں ملیں اور بے روزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ 

شیئر: