Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کو بچانے کیلئے زرافے نے لات مار دی

  نیویارک ..... نیویارک کے نواحی علاقے میں واقع چڑیا گھر بہت پرانا ہے۔ جہاں آس پاس کے لوگ اپنی فیملی اور بال بچوں کے ساتھ سیر کو آتے رہتے ہیں اورکبھی کبھار جانوروں کے یہاں پیدا ہونے والے بچوں کو بطور خاص دیکھتے اور موقع ملنے پر اس سے پیاربھی کرتے ہیں۔ شاید ایسی ہی ایک کوشش یہاں آنے والے ایک شخص نے کی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ اس شخص نے اپریل نامی زرافے کے بچے کے قریب پہنچنے کی کوشش کی جو حال ہی میں پیدا ہوا ہے مگر یہ بات زرافے کو پسند نہ آئی اور اس نے غصے کے عالم میں بچے کے قریب آنے والے شخص کو لات مار کر دیوار کی جانب دھکیل دیا۔ موقع کی تصویر اتری اور اترتے ہی انٹرنیٹ پرسنسنی خیز انداز میں وائرل ہوگئی۔ واضح ہو کہ یہ بچہ دو دن قبل ہی پیدا ہوا تھا مگر ماں اپنے بچے کی حفاظت کیلئے اتنی حساس تھی کہ اس نے بچے کے عدم تحفظ کا معمولی احساس ہوتے ہی انتہائی کارروائی کا فیصلہ کیا اور اس شخص کو لات مار دی۔چڑیا گھر والوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ نوزائیدہ کا نام تجویز کریں۔

شیئر: