لندن۔۔۔۔آئرلینڈ کی ٹرین میں ایک خاتون نے ہندوستانی خاتون مسافر سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے واپس ہند چلے جانا چاہئے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے ایک خالی نشست پر بیگ رکھ دیا تھا۔ یہ سارے واقعہ کی وڈیوٹویٹر پر ڈال دی گئی جس میں خاتون کو دوسرے مسافروں کو بھی برا بھلاکہتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ خاتون 10منٹ تک اسی قسم کے توہین آمیز ریمارکس پاس کرتی رہی جس کے بعد متعدد مسافر ٹرین کی دیگر بوگیوں میں چلے گئے۔ ایک مسافر خاتون کا کہنا تھا کہ ساری گفتگو کے دوران ہم خود کو غیر محفوظ سمجھتے رہے کیونکہ اگر یہ خاتون مکے بازی کرتی تو ہماری مدد کیلئے کوئی نہ آتا ۔آئرش ریل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ٹرین میں مسافروں کا اس قسم کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔