Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا پیرو کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

 مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کوجمہوریہ  پیرو کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو سپورٹ دینے کے طریقوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خطے اور دنیا میں تازۃ ترین پیش رفت اور ان کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

 

شیئر: