انڈین ریاست اترپردیش میں پولیس نے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ایک مسلمان شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق طالب حسین نامی شخص کو ہندو دیوتاؤں کی تصاویر والے اخبارات میں مرغی کا گوشٹ لپیٹنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا: اُدے پور میں درزی کا قتل، ’ماسٹر مائنڈ‘ گرفتارNode ID: 682501
-
مہاراشٹر میں ہونے والے قتل کا نوپور شرما کے بیان سے کیا تعلق ہے؟Node ID: 682691
پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو اترپردیش کے شہر سنبھل میں پیش آیا۔ گرفتار ہونے والا شخص طالب حسین پیشے کے اعتبار سے قصاب ہے اور شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ انہوں نے ہندو دیوتاؤں کی تصاویر والے اخبار کے ٹکڑے میں مرغی کو گوشت لپیٹ کر لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں۔
سنبھل پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب پولیس طالب حسین کی دکان پر پہنچی تو انہوں نے اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا۔
طالب حسین کے خلاف مقدمہ انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 153 اے (منافرت پھیلانا)، 295 اے (دیوتاؤں یا مذہب کی توہین کرنا) اور 307 (اقدام قتل) کے تحت درج کیا گیا ہے۔
प्रकरण के सम्बन्ध में थाना सम्भल पर सुसंगत धाराओं में अभियोग पंजीकृत कर आरोपी को गिरफ्तार कर लिया गया है, अन्य वैधानिक कार्यवाही की जा रही है ।
— SAMBHAL POLICE (@sambhalpolice) July 4, 2022