Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ایئرپورٹ سے دو ماہ میں 28 لاکھ افراد سفر کریں گے 

چار لاکھ سے زیادہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران سفر کریں گے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں مطارات ابوظبی کمپنی نے کہا ہے کہ ’عید الاضحی اور موسم گرما کی تعطیلات  کے باعث ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق مطارات ابوظبی کمپنی نے بیان میں کہا کہ’ سال رواں جولائی و اگست کے دوران ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 28 لاکھ افراد سفر کریں گے ان میں سے چار لاکھ 14 ہزار7 سے 15 جولائی کے دوران عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران سفر کریں گے‘۔ 
مطارات ابوظبی کمپنی میں تجارتی امور کے ایگزیکٹیو چیئرمین فرانسس بوریین نے کہا کہ’ کووڈ بحران کے بعد سیاحت میں اضافہ اور صارفین کا اعتماد بحال ہورہا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2021 کے دوران 5.26 ملین مسافروں نے سفر کیا تھا۔
2021 کے دوران سب سے زیادہ پانچ شہروں قاہرہ، اسلام آباد، نئی دہلی، لاہور اور ڈھاکا کےلیے سفر کیا گیا۔
 

شیئر: