اسلام آباد.. مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں نے فیصلے کو اپنی 'جیت' قرار دیا ہے۔ نواز شریف پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے پہلے ہی کمیشن بنانے کے لئے تیار تھے اور نوٹیفیکیشن جاری کر چکے تھے۔ حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ جے ٹی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔عدلیہ کے احکامات پر عمل ہوگا ۔وزیر ریلوے سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان رونا بند کرو ۔خیبرپختونخوا جاو اور عوام سے لئے گئے ووٹوں کا حق اد کرو ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ پھر حکومت بنائے گی ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔ سرخرو ہوئے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا ہے کہ مزید تحقیقات کی جائیں۔ یہی بات 6 ماہ قبل خود وزیراعظم نواز شریف نے بھی کہی تھی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نے جو شواہد پیش کئے، وہ ناکافی تھے۔ان کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے