Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطے میں ایرانی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، میٹس

ریاض: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ خطے میں ایرانی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سعودی عرب کے ساتھ مل کر ایران کو شکست دیں گے۔ ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو ایک اور حزب اللہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکہ ، یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ میں عرب اتحاد کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے سے اس بات کا امکان پیدا ہوگیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جہاں کہیں مسائل ہوں وہاں ان مسائل کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن بحران کا سیاسی حل نکالا جائے گا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: