Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 458 نئے مریض، 633 شفایاب

جمعے کو کورونا سے ایک شخض کی موت واقع ہوئی۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف ریجنز میں کورونا کے 458 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ سامنے آنے والے نئے کیسز کے بعد اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 435 ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا سے گزشتہ ایک روز میں  صحت یاب ہونے والے افراد 633 رہے اس طرح اب تک کووڈ 19 سے شفا پانے والوں کی کل  تعداد 7 لاکھ 83 ہزار  541 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت  کی جانب سے کہا گیا کہ کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اب تک اس وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد  9219 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اس وقت اب بھی انتہائی نگہداشت یونٹ میں  133 افراد ہیں۔ جنہیں اس حوالے سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔
جمعے کو سب سے زیادہ کورونا کے مریض 143 ریاض میں رہے۔ اس کے بعد 64 جدہ میں، دمام میں  39، مکہ مکرمہ میں 24 مدینہ منورہ میں اور الھفوف میں 22، ابہا میں  12 اور طائف 10 رہے۔
اسی طرح شفایاب ہونے والوں میں سب  سے زیادہ 229 کے ساتھ ریاض پہلے، 88 کے ساتھ جدہ دوسرے اور دمام 54 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 ہزار  646 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے  ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: