کویت کی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے چند دن قبل لاپتا ہونے والے بچے کی لاش برآمد کر لی ہے۔
تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بچے کا قتل خاندان کے ہی کسی فرد نے کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق پولیس نے تفتیش کے بعد جائے وقوعہ کا سراغ لگایا اور معلوم ہوا کہ مشتبہ شخص نے بچے کو قتل کرنے کے بعد دفنا دیا تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق مشتبہ شخص پولیس کی حراست میں ہے اور وہ قانونی کارروائی کا سامنا کرے گا۔