Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گنیز بک ریکارڈ ہولڈر دنیا کی کم عمرمصنفہ ’ریتاج الحازمی‘

ریتاج نے دس سال کی عمر میں پہلا ناول لکھا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی بچی ریتاج الحازمی نے دنیا کی سب سے کم عمر مصنفہ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یہ اعزاز انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق 14 سالہ  ریتاج الحازمی کو کم عمری سے ہی لکھنے لکھانے کا شوق تھا۔ کم عمری میں ہی ناول تحریر کیے۔
ریتاج کا کہنا تھاکہ 6 سال کی عمر میں مختصر کہانیاں اور ڈائری لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔ اس حوالے سے خاندان اور گھر کے لوگوں نے بہت تعاون  کیا۔ اس طرح ریتاج  کو  اپنے مضامین اور تحریوں کو جاندار بنانے میں مدد ملی۔

اس وقت نئی کتاب پر کام کررہی ہوں۔ (فوٹو ایس پی اے)

ریتاج نے بتایا کہ جب وہ 10 سال کی تھیں تب انہوں نے انگریزی میں ایک ناول Reasure of the Lost Sea تحریر کیا اس کے بعد  Portal of the Hidden World  تحریر کیا۔
ریتاج نے  2021 میں  Beyond the Future World کے علاوہ The Passage To the Unknownناول تحریر کیے۔
ریتاج الحازمی نے مزید بتایا کہ فی الحال وہ نئی نسلوں اور آب وہوا کے مستقبل کے حوالے سے ایک پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں اور ان کی نئی کتاب کا تعلق بھی اسی حوالے سے ہے۔

لکھنے لکھانے کا شوق 6 سال کی عمر سے شروع ہوا۔ (فوٹو ایس پی اے)

ریتاج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اور کتاب The Day Before 2050 اس وقت کام کررہی ہیں۔
ریتاج نے بتایا  کہ انہیں کتاب لکھنے میں ایک سال لگتا ہے۔ مگر یہ کتاب پر منحصر ہے کہ وہ کس قسم کی ہے کبھی وقت کم بھی صرف ہوتا ہے۔
ریتاج نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان خواہ  وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں یہ سب مملکت کا  قابل فخر سرمایہ اورمستقبل  ہیں۔ انہیں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے اور پہچاننے کی ابھی سے ضرورت ہے۔ اس حوالے سے انہیں اس وقت بہترین مواقع میسرہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: