پاکستان کے صوبہ پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخاب جوں جوں قریب آ رہا ہے دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ان انتخابات میں فیصلہ کن برتری کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں۔ ایسے میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور شور بھی سنائی دے رہا ہے۔
پاکستان میں منعقد ہونے والے چند ایک انتخابات کو چھوڑ کر کسی بھی الیکشن کو دھاندلی سے مکمل پاک قرار نہیں دیا جا سکا اور ہر انتخاب میں ہارنے والی جماعت نے جیتنے والے پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔
ماضی میں میڈیا اور موبائل کیمروں کی عدم موجودگی میں ووٹ ڈالنے کے عمل پر اثر انداز ہونا کافی آسان ہوتا تھا۔
مزید پڑھیں
-
صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات: کس حلقے میں کیا ہو رہا ہے؟Node ID: 684306
-
ضمنی انتخابات: پنجاب کے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کون ہیں؟Node ID: 684956
-
ضمنی انتخابات کا بڑا معرکہ لاہور میں،’سب ایک جیسے ہی لگ رہے ہیں‘Node ID: 685406