اسلام آباد... پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی ۔ انہوں نے کہاکہ راحیل شریف کو قانون کے مطابق جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔ سابق آرمی چیف کا تقرر 3 سال کے لئے کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح سعودی عرب کا خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا جودوپہر راحیل شریف کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گیا ۔