Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام کے سوا کوئی وزیراعظم سے استعفی نہیں مانگ سکتا،مریم

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعات  نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ عوام کے سواکوئی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ آنے والا وقت بھی مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔ عمران خان جھوٹے الزامات لے کر سپریم کورٹ گئے تھے۔ انتشار اورافراتفری پھیلانے والے ناکام ہوچکے ہیں ۔ا سلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) وزیراعظم نواز شریف کے سرخرو ہونے کا جشن منارہی ہے اب 'اگر مگر' ختم ہوجانا چاہیئے۔ عدالتی فیصلے میں وزیراعظم کے خلاف ’کرمنل‘ کا لفظ استعمال نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پانا مہ لیکس کے بعد وزیراعظم نے خود سپریم کورٹ کو کمیشن کے لئے خط لکھا تھا ۔وزیراعظم نے منفرد مثال قائم کی اور اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی جے آئی ٹی کے معاملے پر سیاست کررہی ہے مریم اورنگزیب۔جے آئی ٹی کے ذریعے سپریم کورٹ کے سوالا ت کاجواب دیا جائے گا ۔جے آئی ٹی کو مسترد کرنا عدالت عظمیٰ کی توہین ہے ۔

 

شیئر: